12 مئی 2013 - 19:30
لندن کی ایک مسجد میں اسلام سے ازالہ ابہام کے موضوع پر سلسلہ وارنشستوں کا انعقاد

لندن کی ایک مسجد نے انگلستان کے شہریوں میں اسلام کے بارے پیدا ہونے والے شکوک وشبہات کا ازالہ کرنے کے لیے سوال وجواب کی سلسلہ وارنشستوں کا اہتمام کر رکھا ہے۔

ابنا:  یورپی لوگوں کے درمیان اسلام کے بارے شکوک وابہامات پائے جاتے ہیں اسی بنا پر لندن کی ایک مسجد نے ان شکوک وابہامات کے ازالے اور یورپی شہریوں کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے سلسلہ وارنشستوں کا اہتمام کر رکھا ہے۔
اس نشست میں شرکت کرنے والے ایک شخص ایڈمٹ ڈبی نے کہا ہے کہ میں اسلام کے بارے کوئی معلومات نہیں رکھتا اور اب میں اس مسجد میں آیا ہوں تاکہ حقیقی اسلام کے بارے کچھ جان سکوں۔
اس مسجد کے امام جماعت محمود حضرت نے لندن کی مسجد میں ان نشستوں کے انعقاد کے بارے میں کہا ہے کہ میرے خیال میں یہ ایک واضح بات ہے کہ لوگ جس چیز کے بارے معلومات نہیں رکھتے اس سے ڈرتے ہیں لیکن جب آپ کسی چیز سے آشنا ہو جاتے ہیں اوراس کی اچھائی کو سمجھ جاتے ہیں تو پھر اس سے ڈرو خوف نہیں رہتا ہے۔
لندن کی اس مسجد کی نشستوں میں جس چیز پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

.....

/169